ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: پرائیویٹ انجینئرنگ کالجوں میں غیرقانونی پیسہ وصولی سے طلبہ پریشان

بنگلورو: پرائیویٹ انجینئرنگ کالجوں میں غیرقانونی پیسہ وصولی سے طلبہ پریشان

Sat, 13 Aug 2022 11:11:35    S.O. News Service

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز)ریاست کے ممتاز اور عوامی نمائندوں کی ملکیت والے پرائیویٹ انجینئرنگ کالجوں میں دلالوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے فیس وصول کئے جانے کی شکایات کے باوجود، ریاستی بی جے پی حکومت نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اس طرح قابل اور ہونہار طلباء بشمول درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل(ایس سی ایس ٹی) کی سیٹیں انہیں دئے بغیر دھوکہ دیا جا رہا ہے۔یہاں تک کہ تعلیمی سال-23 2022 میں پرائیویٹ انجینئرنگ کالجس این آر آئی کوٹہ اور بورڈ کوٹہ کے تحت سیٹیں لاکھوں روپے میں فروخت کر رہے ہیں، اس کے ذریعے رقم غیر قانونی طور پر منتقل کی جا رہی ہے۔ جی کے اسوسی ایٹس کے رمیش نائک اور دیگر کی طرف سے درج کی گئی شکایات اور دستاویزات کو کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور اے آئی سی ٹی نے سیٹ میٹرکس، کامیڈ کے، گورننگ بورڈ کوٹہ سیٹ الاٹمنٹ، ٹیوشن فیس وصولی کے حوالے سے بہت سے سرکلر، نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں، لیکن کچھ بھی نافذ نہیں ہوا،اورنہ کسی پرعمل ممکن ہوسکاہے۔28 جولائی 2022 کو جی کے ایسوسی ایٹس کے رمیش نائک اور دیگر نے داخلہ مانیٹرنگ کمیٹی اور فیس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین، ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کو ایک شکایت پیش کی۔ مڈل مین پرائیویٹ کالجوں میں سیٹوں پر داخلے کے لیے انٹرنیٹ پر اشتہار دے رہے ہیں۔ یہ سیٹ الاٹمنٹ کے لیے میرٹ لسٹ کی تیاری اور شائع کیے بغیر بچولیوں کے ذریعے کیپٹیشن فیس بھی وصول کر رہا ہے۔ رمیش نائک نے شکایت میں وضاحت کی کہ بورڈ اور این آر آئی کوٹہ کے تحت دستیاب سیٹیں بھی فروخت کی جارہی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کالج آف انجینئرنگ، سر ایم ویسویشوریا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی،بی این ایم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دیانند ساگر کالج آف انجینئرنگ، بنگلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، میسور، اچاریہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیس،پی ای ایس انسٹی ٹیوٹ آ ف ٹیکنالوجی کے نام اس شکایت میں درج کئے گئے ہیں۔


Share: